منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ایرون فنچ پاکستان آنے کے بے صبری سے منتظر

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (آن لائن ) آسٹریلوی وائٹ بال کپتان ایرون فنچ پاکستان آنے کے بے صبری سے منتظر ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ایک پلیئر ہونے کے ناطے میں وہاں پر کھیلنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے گزشتہ دنوں دورہ پاکستان کے نظر ثانی شدہ شیڈول کی تصدیق کر دی گئی،

اب وائٹ بال کپتان ایرون فنچ کو سیریز کا شدت سے انتظار ہے، اس دورے میں کینگروز 3 ٹیسٹ، اتنے ہی ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلیں گے۔ نظر ثانی شیڈول کے تحت اب ٹیسٹ سیریز کا آغاز کراچی کے بجائے راولپنڈی میں ہوگا اور اسی وینیو پر ہی تمام 4 وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے۔ ایرون فنچ نے کہا کہ بطور پلیئر میں وائٹ بال میچز کیلیے پاکستان جانے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا، یہ دنیا کا وہ مقام ہے جوطویل عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم رہا، جب پاکستان ایک کرکٹنگ قوم کے طور پر ا بھرے تو کھیل بہت ہی بہتر پوزیشن میں ہوتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں دنیا بھر میں کرکٹ کو استحکام دینے کیلیے سب کچھ کرنا چاہیے، اگر ہم ایسا نہیں کر سکے تو کھیل کو ہی نقصان پہنچے گا،جہاں تک میں جانتا ہوں سیریز کے لیے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل مضبوط ترین سکواڈ دستیاب ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے دورئہ پاکستان کیلیے ٹیسٹ اور وائٹ بال سکواڈز کا اعلان جلد متوقع ہے۔ اس سے قبل ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز بھی واضح کرچکے کہ انھیں ریڈ بال سیریز میں بہترین کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ چند کھلاڑیوں کواب بھی کچھ تحفظات ہیں جنھیں دور کرنے کی کوشش ہورہی ہے، اگر کسی نے ٹور سے انکار کیا تو اس کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…