منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے حکومت سے مستقبل کیلئے بھی یقین دہانیاں حاصل کر لیں

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز نے قرض پروگرام کی بحالی سے پہلے ہی سخت شرائط پوری نہیں کرائیں بلکہ مستقبل کیلئے بھی یقین دہانیاں حاصل کر لی ہیں، حکومت نے تعمیراتی شعبے کو ایمنسٹی سے حاصل بینک رقوم کی پڑتال اور کرونا اخراجات کی آڈٹ رپورٹ اپریل میں

مکمل کرنے کی حامی بھرلی۔میڈیا رپور ٹ میں سرکاری دستاویز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ بجٹ میں کھاد، زرعی ادویات اور ٹریکٹرز پر سبسڈی پر نظرثانی کی یقین دہانی کرادی ہے، انکم ٹیکس ریٹس اور سلیب کی تعداد کم کی جائے گی، یہ وعدہ بھی کیا گیا ہے کہ نئی ٹیکس مراعات یا چھوٹ دینے سے مکمل اجتناب ہوگا، قرضوں کے بہتر انتظام کیلئے ڈیٹ مینجمنٹ آفس قائم کیا جائے گا۔حکومتی دستاویز کے مطابق 5 کروڑ سے زیادہ کا ٹھیکہ لینے والی کمپنی کو آئندہ اصل مالک کا نام لازم ظاہر کرنا ہوگا، ٹیکس کریڈٹ اور الائونسزمیں کمی کے پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا۔آئی ایم ایف نے معذور، بزرگ افراد اور زکو ۃ مستحقین کیلئے ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے کی اجازت دیدی ہے، وفاق اور صوبے فوڈ سبسڈی پر زیادہ سے زیادہ 120 ارب روپے خرچ کرسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…