جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

لتا جی!بھارتی قوم میں ایک خلا چھوڑ گئیں، نریندر مودی

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ میں بہت دکھی ہوں کیونکہ ہماری لتا دیدی ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں،

وہ ہماری قوم میں ایک خلا چھوڑ گئی ہیں جسے پر نہیں کیا جا سکتا۔نریندر مودی نے کہا کہ آنے والی نسلیں انہیں بھارتی ثقافت کی ایک باوقار شخصیت کے طور پر یاد رکھیں گی، جن کی سریلی آواز میں لوگوں کو مسحور کرنے کی بے مثال صلاحیت تھی۔مودی نے کہا کہ لتا دیدی کے گانوں نے طرح طرح کے جذبات کو جنم دیا، انہوں نے کئی دہائیوں تک بھارتی فلمی دنیا کی تبدیلیوں کو قریب سے دیکھا۔بھارتی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ فلموں کے علاوہ، وہ ہمیشہ بھارت کی ترقی کے بارے میں پرجوش تھیں، وہ ہمیشہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ بھارت دیکھنا چاہتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں اسے اپنا اعزاز سمجھتا ہوں کہ مجھے لتا دیدی سے ہمیشہ بے پناہ پیار ملا ہے، ان کے ساتھ میری بات چیت ناقابل فراموش رہے گی۔ مودی نے مزید کہا کہ میں لتا دیدی کی موت پر اپنے ہم وطنوں کے ساتھ غمزدہ ہوں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…