جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

پولیس کی گاڑی چلانے کی خواہش نے شہری کو پولیس کی جیپ ہی چوری کر نے پر مجبور کر دیا

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

نئی دہلی (این این آئی)پولیس کی گاڑی چلانے کی خواہش نے شہری کو پولیس کی جیپ ہی چوری کر نے پر مجبور کر دیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع دھاروڑ کے ایک پولیس اسٹیشن سے 45 سالہ ناگپا وائی نامی شخص نے جیپ چوری کی اور لمبے سفر پر روانہ ہوگیا تاہم بعد میں اسے گرفتار کرلیا گیا۔گرفتاری کے بعد پولیس کو بیان دیتے ہوئے چور نے بتایا کا اس کی

خواہش تھی کی وہ کبھی پولیس کی گاڑی چلائے ، اسی خواہش کو پورا کرنے کیلئے اس نے تھانے کے سامنے کھڑی چیپ چوری کی اور چلاتے ہوئے 112 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص پیشے سے ایک ڈرائیور ہی جس نے تقریباً ہر گاڑی چلائی مگر اس کی خواہش تھی کہ وہ پولیس کی جیپ چلائے۔ ناگپا وائی نے کہاکہ وہ جب بھی وہاں سے گزرتا تھا تو تھانے کے احاطے میں کھڑی پولیس کی جیپ کو دیکھتا تھا تاہم بدھ کے روز وہ اندر گیا اور دیکھا کہ نہ صرف گاڑی بغیر تالے کے کھڑی تھی بلکہ اس کی چابی بھی گاڑی میں ہی موجود تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپا نے سوچا کہ یہ اپنی خواہش کو پورا کرنے کا صحیح وقت ہے لہٰذا اس نے جیپ بھگا دی۔رپورٹس کے مطابق 112 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد اس نے جیپ سڑک کنارے کھڑی کی اور سو گیا، تاہم مقامی افراد کو پولیس کی گاڑی میں بغیر وردی کے شخص کو دیکھ کر شبہ ہوا اور پولیس کو اطلاع کردی جس کے بعد چور کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم ذہنی طور پر پریشان ہے اور یہ اس کا پہلا جرم ہے البتہ مقدمہ درج کر کے ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…