منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

مولانافضل الرحمن کے بھائی ضیاء الرحمن کے گرد گھیرا تنگ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو مراسلہ لکھ دیا

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور پی ایم ایس آفیسر ضیاء الرحمان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کے لئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ آفیسر نے جے یو آئی کی انتخابی مہم کے

دوران 3 فروری 2022 کو ایک میٹنگ میں شرکت کی تھی اور ڈی آئی خان تحصیل میئر کے امیدوار کفیل نظامی کے حق میں خطاب بھی کیا تھاجو الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 187 کی خلاف ورزی ہے، کوئی سرکاری ملازم انتخابات یا انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتا،اس کے ساتھ سرکاری ملازمین کے لئے انضباطی قوانین کے سیکشن 24 کی بھی خلاف ورزی ہے جس کے تحت چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو محکمانہ کارروائی کا کہا گیا وے۔مراسلہ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈی آئی خان کی رپورٹ اور نوٹس لینے پر ارسال کیاگیا ہے،ڈی آئی خان میں میئر کی سیٹ کے لئے 13 فروری 2022 کو الیکشن ہو رہے ہیں،مذکورہ سیٹ پر الیکشن 19 دسمبر 2021 کو ہونا تھا جو ایک امیدوار کی وفات کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…