منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

فرانس میں ”اسلام میں اصلاحات لانے”کیلئے نیا ادارہ قائم

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)فرانسیسی حکومت نے فرانس میں اسلام کو نئی شکل دینے اور اسے انتہا پسندی سے علیحدہ کرنے کی کوششوں کے تحت مسلم کمیونٹی کی رہنمائی کے لیے مذہبی علما اور عام مرد و خواتین پر مشتمل ایک نیا ادارہ تشکیل دے دیا،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ برسوں میں فرانس پر مسلم انتہاپسندوں کے خوں ریز حملوں، شام میں جہادیوں کے ساتھ لڑنے کے لیے جانے والے

سیکڑوں شہریوں اور اب افریقہ میں ہزاروں فرانسیسی فوجیوں کی شدت پسندوں سے جاری لڑائی کے ہوتے ہوئے چند افراد ہی اس بات سے اتفاق نہیں کریں گے کہ انتہاپسندی ایک خطرہ ہے تاہم ناقدین اسے اپریل کے صدارتی انتخابات سے قبل دائیں بازو کے ووٹرز کو صدر ایمانوئل میکرون کی سنٹرسٹ پارٹی کی جانب راغب کرنے کی سیاسی چال کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔”فورم آف اسلام ان فرانس” کے نام سے یہ نیا ادارہ فرانسیسی وزارت داخلہ کی جانب سے متعارف کروایا گیا ۔اس ادارے کے قیام کی حمایت میں لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ فرانس اور اس کے 50 لاکھ مسلمانوں کو محفوظ اور غیر ملکی اثر و رسوخ سے محفوظ رکھے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ فرانس میں مسلمان عوامی زندگی میں سیکولرازم پر عمل پیرا ہوں جو کہ فرانس کی پسندیدہ روایت ہے۔ان کا موقف ہے کہ حکومت کا یہ تازہ اقدام ادارہ جاتی امتیازی عمل کا ایک اور قدم ہے جو پوری کمیونٹی کو چند لوگوں کے پرتشدد حملوں کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے اور ان کی عوامی زندگی میں ایک اور رکاوٹ بنتا ہے۔اس نئے ادارے میں امام، سول سوسائٹی کی بااثر شخصیات، ممتاز دانشور اور کاروباری رہنما شامل ہوں گے۔فرانسیسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس کے تمام اراکین حکومت کی جانب سے منتخب کیے گئے ہیں اور اس کے اراکین کا کم از کم ایک چوتھائی حصہ خواتین پر مشتمل ہوگا۔یہ ادارہ فرانسیسی کونسل آف مسلم فیتھ نامی گروپ کی جگہ لے گا جو 2003 میں سابق صدر نکولس سرکوزی نے قائم کیا تھا جو اس وقت کے وزیر داخلہ تھے، اس کونسل نے حکومت اور مذہبی رہنماں کے درمیان مکالمے کے لیے کام کیا۔اس کونسل کو ایمانوئل میکرون کی حکومت رواں ماہ تحلیل کر رہی ہے کیونکہ وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین کے مطابق یہ کونسل اب مسلم کمیونٹی اور فرانسیسی معاشرے میں اپنا مطلوبہ کردار ادا نہیں کر رہی کیونکہ یہ حالیہ برسوں میں ہونے والے ان حملوں کا شکار رہی جس میں سینکڑوں افراد مارے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…