لاہور (این این آئی)ہاکی لیجنڈ رشید الحسن نے کہا ہے کہ پابندی سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، پی ایچ ایف کو جلد اس کا جواب دوں گا۔سابق اولمپئن رشید الحسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے فیصلے سے میری ساکھ متاثر ہوئی ہے، پی ایچ ایف کے غلط فیصلوں کے خلاف بولتا رہوں گا، میں پی ایچ ایف کا ملازم نہیں ہوں اور نہ کوئی عہدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے
سیکرٹری آصف باجوہ جھوٹ بول رہے ہیں، جو پہلا شوکاز نوٹس ملا اس کا جواب دیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، پی ایچ ایف کے فیصلے کے خلاف ہر دروازے پر دستک دوں گا۔خیال رہے کہ پی ایچ ایف کے مطابق رشید الحسن نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف غلط زبان استعمال کی تھی، جس پر پی ایچ ایف نے رشید الحسن پر دس سال کی پابندی لگائی تھی۔