بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

100 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے بچے کو 5 روز کے ریسکیو آپریشن کے بعد بھی نہ بچایا جا سکا

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رباط(این این آئی)مراکش کے شمال میں 32 میٹر(سو فٹ) گہرے خشک کنویں میں پھنسے ہوئے پانچ سالہ بچے ریان کو امدادی ٹیموں نے پانچ دن بعد گہرے خشک کنویں سے نکال لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریان کو کنویں سے نکالے جانے کا منظر مراکشی ٹی وی نے براہ راست دکھایا ۔اندھیرے اور سخت سردی کے باوجود جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ریان کو ریسکیو کرتے ہی خصوصی ایمبولینس میں لے جایا گیا جہاں فوری طور پر طبی معائنہ کیا گیا۔ ریان کو خصوصی ایئرایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔مراکش کے شاہی محل سے جاری بیان میں ریان کے زندہ نہ بچنے کی تصدیق کی گئی ۔بیان میں پانچ سالہ بچے ریان کے والدین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ مراکش کے شمال میں 32 میٹر گہرے خشک کنویں میں پھنسے ہوئے پانچ سالہ بچے ریان کو نکالنے کی کوششیں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔ امدادی ٹیمیں اب آدھے میٹر سے بھی کم فاصلے پر ہیں۔امدادی کارکن پائپ کے ذریعے کنویں کی تہہ تک آکسیجن اور پہنچانے میں کامیاب ہوئے تھے۔امدادی ٹیموں نے کنویں کے برابر میں ایک گڑھا کھودا ہے تاہم مٹی کے تودے گرنے کے خطرے کے باعث کام روک دیا گیا ۔مراکشی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ کنویں کے برابر 28 میٹر گہرا گڑھا کھودا گیا ۔ کنویں اور گڑھے کے درمیان احتیاط سے راستہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ پانچ سالہ ریان منگل کی رات شمالی مراکش کے شہر شفشاون کے قریب باب برد کے ایک قریے میں واقع 32 میٹر گہرے خشک کنویں میں گر گیا تھا۔ کنویں کا دہانہ تنگ ہے جس کی وجہ سے اس کی تہہ تک رسائی میں مشکلات درپیش رہیں۔مراکش میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے پانچ سالہ بچے ریان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ریان پانچ روز قبل 32 میٹر گہرے کنوئیں میں گر گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری بیان میں سعودی سفارت خانے نے ریان کی وفات پر اس کے اہل خانہ ، مراکش کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی مغربی حکام کی ان کوششوں کو بھی سراہا جو اس نے ریان کو بچانے کے واسطے کیں۔مراکش کے شاہی دیوان نے ہفتے کے روز ریان کی وفات کا اعلان کیا تھا۔ مراکش کے فرماں روا شاہ محمد السادس نے ٹیلیفون پر ریان کے والدین سے رابطہ کر کے تعزیت پیش کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…