منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

یوکرین نے جرمنی سے روس کے خلاف طیارہ شکن میزائل سسٹم مانگ لیا

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روس سے حالیہ تنازع پر یوکرین نے جرمنی سے طیارہ شکن میزائل سسٹم سمیت دیگر ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی میں قائم یوکرین کے سفارت خانے نے خطے کی انتہائی کشیدہ صورت حال اور روسی جارحیت کے خطرے کے پیش نظر فوری مدد کی اپیل کی ۔

اپنی باضاطبہ درخواست میں یوکرین نے جرمن حکومت سے دفاعی ہتھیاروں کی شکل میں مدد کی اپیل کی ۔درخواست میں یوکرین نے جرمنی ساختہ جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی درخواست کی ۔ جس میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے طیارہ شکن میزائل سسٹم، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، اینٹی ڈرون رائفلز، الیکٹرانک ٹریکنگ سسٹم،نگرانی کے کیمرے اور گولہ بارود سمیت دیگر سامان شامل ہے۔روس کے ممکنہ حملے کی صورت میں دفاع کے لیے امریکا، برطانیہ اور چند یورپی ممالک نے یوکرین کو مختلف اقسام کے ہتھیار فراہم کئے لیکن جرمنی نے یوکرین کو اسلحہ دینے سے انکار کردیا ۔جرمنی کا کہنا تھا کہ وہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی حل پر زور دیتا ہے، اس لئے وہ امریکا اور برطانیہ کی پیروی نہیں کرے گا۔اب تک جرمنی نے یوکرین کو پانچ ہزار حفاظتی ہیلمٹ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔جرمنی میں برسراقتدار حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں عام طور پر اسلحے کی برآمد پر پابندی کے حق میں ہیں اور یہ جماعتیں جنگ زدہ علاقوں کے فریقین کو ہتھیارو ں کی فراہمی نہیں کرتیں۔دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ جرمنی نے دنیا کے دیگر ممالک کو صرف 2021 میں 10 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کا دفاعی ساز و سامان فراخت کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…