اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

قومی فاسٹ باولر شاہنواز دھانی نے وزیر خارجہ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

datetime 1  فروری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہنواز دھانی نے مستقبل میں پاکستان کا وزیرخارجہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔شاہنواز دھانی کی ایک ویڈیو پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی،

جس میں وزیرخارجہ، دلوں کا فاتح جیسے القابات لکھے گئے اور ساتھ ہی سوال کیا گیا کہ شاہنواز دھانی اور مزید کتنے خطاب لے سکیں گے۔ شاہنواز دھانی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ورلڈ کپ میں سب کہتے تھے کہ شاہنواز دھانی ہماری ٹیم کا وزیر خارجہ ہے، میں ورلڈکپ میں غیر ملکی کرکٹرز سے ملا، ایم ایس دھونی اور راشد خان سے بھی ملا۔انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ ضرور پاکستان کے وزیر خارجہ بنیں گے۔دھانی نے کہا کہ پی ایس ایل ہو یا پاکستان کی نمائندگی میں اسی مسکراہٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلتا ہوں اور ہمیشہ اسی مسکراہٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلتا رہوں گا کیونکہ لوگ مجھے ایسے ہی پسند کرتے ہیں۔ویڈیو کے آخر میں شاہنواز دھانی نے کہا کہ شائقین اب پی ایس ایل میں جشن منانے کا نیا انداز دیکھیں گے اور اسے پسند بھی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…