پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت پشاور میں پادری کے قتل پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کا مسیحیوں سے اظہار یکجہتی،علمائے کرام کے وفد کیساتھ پشاور کے گرجاگھر کادورہ۔ مسیحیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے
پشاور کے گرجا گھر میں معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی اور دیگر افراد نے نماز بھی ادا کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پادری ولیم سراج کے قتل پر اظہاریکجہتی کیلئے وفد آل سینٹس چرچ پہنچا جس میں حافظ طاہراشرفی سمیت دوسرے علما بھی موجود تھے۔ علامہ طاہر اشرفی نے چرچ میں پادری ولیم سراج کے لیے دعا بھی کی۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کوئی مذہب دہشت گردی اورانتہاپسندی کی اجازت نہیں دیتا ، وزیراعظم آفس اس معاملے کو دیکھ رہا ہے، ولیم سراج کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ ایسے واقعات سے ملک وقوم کے اتحادکو توڑانہیں جاسکتا۔تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام مسیحی بھائیوں کیساتھ ہیں۔اس موقع پر بشپ نے مولانا طاہراشرفی اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ اچھے ہیں اور ہم سب مل کر رہتے ہیں۔
پشاور: پادریوں پر حملے کے بعد پیر کو مذہبی ہم آہنگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے وزیراعظم کے مشیر برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے چرچ میں نماز ادا کی۔ pic.twitter.com/Cs7VUIZU7B
— Independent Urdu (@indyurdu) January 31, 2022