اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 1  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ادارہ شماریات کی ماہانہ مہنگائی رپورٹ کے مطابق جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.39 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر جنوری میں مہنگائی کی شرح 12.96 فیصد پر پہنچ گئی

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 10.26 فیصد رہی جبکہ دسمبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 12.3 اور جنوری 2021 میں 5.7 فیصد تھی ماہرین کے مطابق بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی بنیادی وجہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 54.33 فیصد، گھی 47.4 اور دال مسور 41.3 فیصد مہنگے ہوئے ، پھل 28.35 فیصد مہنگے ہوئے اس طرح جنوری میں سالانہ بنیادوں پربجلی چارجز 56.20 فیصدپٹرولیم مصنوعات میں 36.22 فیصد جبکہ پلاسٹک مصنوعات 11.72 فیصد اور ریڈی میڈ گارمنٹس 13.03 فیصد مہنگے ہوئے،رپورٹ کے مطابق جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر گندم 2.68 فیصد، گوشت 1.78 پھل 4.11 ، دال مسور 6.13 اور دال چنا 3.37 فیصد مہنگی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…