ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

والدین کا فروخت کردہ اولاد کو اپنانے سے انکار، بیٹے نے خودکشی کرلی

datetime 27  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانیا(این این آی) چین میں ایک افسوسناک واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر دکھ دیا ہے۔ 17 سال قبل اپنی اولاد کو دوسری فیملی کے ہاتھوں بیچنے والے والدین کے پاس ان کا بیٹا لوٹ آیا لیکن انہوں نے اسے اپنانے سے انکار کیا جس پر بیٹے نے دلبرداشتہ ہوکر خود کی جان لے لی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لیو زیژو نے چین کے شہر سانیا میں ساحل سمندر پر خودکشی کی۔ اپنی موت سے پہلے لیو نے دس ہزارالفاظ پر مبنی خودکش نوٹ بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔لیو نے سوشل میڈیا پر اپنے سگے والدین کو تلاش کرنے کے مشن سے متعلق پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد ان کے فالوورز 1 لاکھ سے زیادہ ہوگئے تھے۔ لیو نے صارفین کو بتایا تھا کہ وہ 2004 اور 2006 کے درمیان چین کے صوبے ہیبی میں پیدا ہوئے۔ والدین نے انہیں دوسری فیملی کے ہاتھوں بیچ دیا تھا تاہم جب وہ 4 سال کے تھے تو ان کے رضاعی والدین آتش بازی کے دوران پیش آئے ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔لیو کے اپنے اصل والدین کی تلاش کے مشن کی خبر مقامی پولیس کو بھی پہنچی جس کے بعد پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے لیو کو ان کے والدین کا پتہ دیا۔دسمبر میں لیو نے پوسٹ شیئر کی کہ انہوں نے اپنے والدین کو تلاش کرلیا ہے۔ لیکن جب وہ انہیں ملنے گئے تو نہ صرف والدین نے انہیں اپنانے سے انکار کردیا بلکہ والدہ نے انہیں سوشل میڈیا پر بلاک بھی کردیا۔17 سال بعد والدین سے ملنے کی خوشی اور انہی والدین کی طرف سے دھتکارے جانے پر لیو انتہائی دلبرداشتہ ہوگئے اور بالآخر انہوں نے اپنی جان لینے کا فیصلہ کیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…