بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

قتل سے پہلے نورمقدم کیساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق پنجاب فرانزک ایجنسی کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

datetime 25  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)اسلام آباد میں قتل سے پہلے نور مقدم کیساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی آفس میں نورمقدم قتل کیس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب فرانزک ایجنسی کی رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق قتل سے پہلے نورمقدم کیساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔رپورٹ کے

مطابق نورمقدم نے جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی، اس کے ناخن سے ظاہرجعفرکی جلدکے نمونے ملے۔پولیس کے مطابق جس چاقوسے نور مقدم کوقتل کیاگیاوہ بھی مل چکاہے، چاقو کے بلیڈ اور دستے پر نورمقدم کاخون مل گیا، جبکہ اس پر جس آلے سے تشددکیاگیاوہ بھی برآمدکرلیاگیا۔دوسری جانب نورمقدم کے قتل کیس کی تفتیش میں کمزوریاں سامنے آگئیں جس کے مطابق نہ عینی شاہد اور نہ گواہ،ہمسائیوں اور ان کے کسی چوکیدار کا بیان تک نہ لیا گیا۔نور مقدم کیس کی تفتیش سے متعلق یہ بات سامنے آئی کہ ہمسائیوں اور ان کے کسی چوکیدار کا بیان تک نہ لیا گیا، گھر کے ارد گرد کیمروں کی ریکارڈنگ بھی تفتیش کا حصہ نہیں بنائی گئی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ واقعے کا کوئی عینی شاہد گواہ سامنے نہیں آیا،گرفتاری کے وقت مرکزی ملزم ظاہرجعفر کی پینٹ پر خون بھی نہیں تھا اور چاقو پرظاہر جعفر کے فنگر پرنٹس نہیں تھے، ظاہر جعفرکو صرف گھر میں ہونے کی وجہ سے شامل تفتیش کیا گیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا تھا کہ ملزم ظاہر جعفر نور

کے قتل کا اعتراف کرچکا ہے اور ڈی این اے، فنگر پرنٹس سے بھی قتل میں ملوث ہونا ثابت ہوچکا۔واضح رہے کہ قتل کے دن نور کو گھسیٹ کر گھر کے اندر لے جانے کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں، واردات کے دن گھر پہنچنے والی تھیراپی ورکس کی ٹیم پر بھی ملزم ظاہر جعفر نے حملہ کیا تھا جس سے امجد نامی شخص زخمی ہوا۔اس کے علاوہ ملزم کی طرف سے ذہنی مریض ہونے کا حربہ بھی استعمال کیا گیا لیکن ماہرین نے ملزم کو فٹ قرار دے دیا۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…