نسوار اور تمباکو کی نئی قیمتیں مقرر

25  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد(اے پی پی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے تمباکوکی کم سے کم انڈیکٹیوقیمت کے حوالہ سے وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی تجاویز کی منظوری دیدی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ

کمیٹی (ای سی سی ) کاخصوصی اجلاس یہاں وزیرخزانہ شوکت ترین کی ورچوئل صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیرقومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخرامام، وفاقی سیکرٹریز اورسینئرافسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمباکوکی کم سے کم انڈیکٹیوقیمت کا جائزہ لیاگیا۔ وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے تمباکوکی کم سے کم انڈیکٹیوقیمت کے حوالہ سے تجاویز پیش کی گئی۔ ای سی سی نے تفصیلی جائزہ کے بعد ان تجاویز کی منظوری دی۔ای سی سی نے سال 2022 کی فصل کیلئے میدانی علاقوں میں ورجینیا ٹوبیکو(ایف سی وی) کی کم سے کم قیمت 240 روپے فی کلوگرام اورنیم پہاڑی علاقوں میں 281.13 روپے فی کلوگرام، ڈارک ائیرکیورڈ ٹوبیکو کی کم سے کم قیمت 149.09 روپے فی کلوگرام ، سفید پتہ 123 روپے فی کلوگرام ، موٹا تمباکو187.50 روپے فی کلوگرام ، جبکہ نسوا، حقہ اور رستیکا ٹوبیکوکی فی کلوگرام قیمت 123 روپے مقررکرنے کی تجاویز کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ ان تجاویز کی حتمی منظوردی دے گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…