مردہ شخص کی پنشن نکلوانے کی کوشش ٗ بینک کی شرط پر نوجوان اپنے ساتھ مردہ ہی اٹھا لائے

23  جنوری‬‮  2022

کارلو(این این آئی) آئر لینڈ کی پولیس ایک عجیب و غریب واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے جس میں ایک مردہ شخص کو اس کی پینشن وصول کرنے کیلئے پوسٹ آفس میں باقاعدہ لایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے قصبے کارلو

میں 2 نوجوان ایک بوڑھے مرد کے بیجان جسم کو سہارا دیے ہوئے مقامی پوسٹ آفس میں داخل ہوئے۔ عملے کی جانب سے جب استفسار کیا گیا تو دونوں نوجوان بھاگ کھڑے ہوئے اور 60 سال کے لگ بھگ شخص کو وہیں چھوڑ گئے جو کہ بعد میں پتہ چلا کہ مردہ تھا۔آئرلینڈ کی نیشنل پولیس فورس کا کہنا تھا کہ ابھی تحقیقات کا مرکز بوڑھے شخص کی موت ہے۔ لاش کو آٹوپسی کیلئے بھیجا جائے گا تاکہ پتہ لگایا جاسکے آدمی کی موت کیسے ہوئی۔ مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جاسکتا۔جو دو نوجوانوں لاش کو لائے تھے ان میں سے ایک نے پوسٹ آفس کے کانٹر پر کسی کی پینشن وصول کرنے کے بارے میں پوچھا تھا جس پر جواب دیا گیا تھا کہ جس کی پینشن ہے اسے موجود ہونا لازمی ہے، بعد میں دونوں نوجوان پینشن کے حقدار شخص کی لاش پوسٹ آفس لے آئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…