پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

سانحہ سیالکوٹ، کولمبو میں پریانتھاکماراکی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران بیوہ نے حکومت پاکستان سے بڑی اپیل کردی

datetime 23  جنوری‬‮  2022 |

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے پاکستان میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے پریانتھا کمار اکی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقتول کی فیملی نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے 48سالہ مقتول

پریانتھا کی بیوہ نیلوشی ڈیسانیاکا نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے شوہر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عمر فاروق برکی طرف سے منعقد کی گئی اس تقریب میں سری لنکا کے سپیکر پارلیمنٹ، وزراءاراکین اسمبلی اور مسلم و بدھ مت کے مذہبی رہنماﺅں سمیت کئی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں نیلوشی ڈیسانیاکا اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ شریک ہوئی اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد قاتلوں کو سزا دلوائیں۔ نیلوشی کا کہنا تھا کہ ”میرے شوہر کے قاتلوں کو سزا دینے کا مقصد انتقام لینا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ آئندہ کسی اور کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہو۔میں تمام پاکستانیوں کی مشکور ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا اور اس تقریب کا انعقاد کرنے پر میں پاکستانی ہائی کمیشن کی بھی مشکور ہوں۔میں اپنی سپورٹ کرنے پر سری لنکن صدر، وزیراعظم، وزراءاور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔“



کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…