جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

مہنگائی بڑھنے سے تاجروں اور صنعتکاروں کو فائدہ ہوا ٗحماد اظہر

datetime 23  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ اے پی پی)وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہاہے کہ لاہور میں بجلی اور گیس کے حوالے سے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، صرف امرا کے علاقوں پر نہیں بلکہ شہر کے تمام علاقوں کی ترقی پریکساں توجہ دی جارہی ہے ۔انہو ں نے ان خیالات کااظہار وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کے ہمراہ جناح ہال ایم سی ایل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے

ہوئے کیا ۔ حماد اظہر نے کہاکہ میاں محمود الرشید اور دیگر سینئر پارٹی رہنماں کی زیر قیادت لاہور میں تنظیم سازی کے ذریعے پی ٹی آئی کو مزید مضبوط بنایاجائے گا ۔بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے میاں محمود الرشید جیسے سینئر رہنماوں کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے اور لاہور کو شفاف قیادت فراہم کریں گے ۔ وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہاکہ بھر پور تیاری سے بلدیاتی انتخابات کے میدان میں اتریں گے ۔اتفاق رائے سے آگے بڑھیں گے ۔ انتخابات میں کامیابی کیلئے پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرائے جائیں گے ۔ لاہور کی تنظیم کا اعلان اگلے چند روز میں کردیاجائے گا ۔دن رات ایک کرکے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے اور لاہور کو پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں حماد اظہر نے کہاکہ عالمی منڈی کی وجہ سے مہنگائی بڑھی اس لیے پاکستان میں بھی بڑھی ہے لیکن مہنگائی سے تاجروں اور صنعتکاروں کو فائدہ ہوا۔ہمارا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں مہنگائی سے ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے کرپشن زدہ چہرے کو ہم نے کئی مرتبہ عوام کے سامنے بے نقاب کیاہے ۔

مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مربوط کوششیں جاری ہیں ۔ حکومت کو مڈل کلاس طبقے کی مشکلات کا احساس ہے ۔ جس تیزی سے چیزوں کی قیمتیں اوپر گئی ہیں اسی تیزی سے نیچے بھی آئیں گی ۔وزیر بلدیات میاں محمودالرشید نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ اسمبلی میں پیش کردیاگیاہے ۔اس پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے

کیلئے سٹیڈنگ کمیٹی میں روزانہ کی بنیاد پر بحث جاری ہے ۔رواں ہفتے کے اجلاس میں اس کی منظوری متوقع ہے ۔حماد اظہر نے بتایاکہ لاہور میں سوئی گیس کی فرسودہ پائپ لائنوں اور بجلی کے ہزاروں ٹرانسفارمرز کو تبدیل کیاجارہاہے ۔ ترقیاتی کاموں کو ترتیب اور تیزی سے مکمل کیاجارہاہے ۔عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو تمام شہری سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…