اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کی تاریخ کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق ربیع الاول کا چاند 23 اگست 2025ء کو صبح 11 بج کر 6 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے، جبکہ 24 اگست کی شام تک اس کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ساحلی پٹی پر اس روز غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان تقریباً 45 منٹ کا وقفہ ہوگا، اس لیے اگر موسم صاف رہا تو 24 اگست 2025ء کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔سپارکو کی پیش گوئی کے مطابق ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025ء کو ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت عید میلاد النبی ﷺ بھی اسی مہینے میں مقررہ دن منائی جائے گی۔