اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

5کروڑ جیت کر دیوالیہ ہونے والا کے بی سی کا فاتح اب کس حال میں ہے؟

datetime 14  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)بھارت کے مشہور گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی نے کئی لوگوں کی زندگیاں بدل ڈالیں، لیکن کچھ کی قسمت اس جیت کو سنبھال نہ سکی۔ انہی میں سے ایک نام بہار کے رہائشی سُشیل کمار کا ہے، جو اس شو میں 5 کروڑ روپے جیت کر پورے ملک میں مقبول ہوئے۔غربت میں پلنے والے سُشیل کے پاس کے بی سی شروع ہونے کے وقت اپنا ٹی وی تک نہیں تھا۔ وہ اپنے پڑوسی کے گھر جا کر شو دیکھتے اور خواب دیکھتے کہ ایک دن خود ہاٹ سیٹ پر بیٹھیں گے۔ ساتھ ہی وہ بی پی ایس سی اور ریلوے کے امتحانات کی تیاری میں بھی مصروف رہتے تھے۔

وقت بدلا اور قسمت نے ان کا ساتھ دیا۔ کے بی سی میں شریک ہو کر 5 کروڑ روپے جیتنے کے بعد وہ متوسط طبقے کے لیے امید کی علامت بن گئے۔ مگر خوش قسمتی کا یہ سلسلہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور کچھ سالوں میں وہ مالی مشکلات کا شکار ہو گئے۔2022 میں سُشیل نے سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کی اصل کہانی بیان کی، جو تیزی سے وائرل ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیت کے بعد وہ خیراتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگے، لیکن ان کے آس پاس موجود لوگوں نے ان کی بھولپن سے فائدہ اٹھایا۔

اکثر ان کا دیا ہوا پیسہ غلط ہاتھوں میں چلا جاتا، جس سے نہ صرف ان کا سرمایہ ختم ہوا بلکہ گھریلو تعلقات میں بھی کشیدگی پیدا ہوئی۔بیوی کے ساتھ اختلافات بڑھنے لگے اور جب حالات بگڑے تو لوگ بھی ان سے دور ہو گئے۔ ایک موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے پاس اب صرف دو گائیں ہیں اور وہ دودھ بیچ کر گزر بسر کر رہے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد تقریبوں اور محفلوں میں بلایا جانا بھی بند ہو گیا۔مایوسی اور تنہائی کے باعث وہ شراب نوشی اور سگریٹ کے عادی ہو گئے اور دہلی میں مختلف حلقوں میں وقت گزارتے رہے تاکہ ماضی کی تکلیف دہ یادوں کو بھلا سکیں۔ تاہم بعد میں انہوں نے اپنی زندگی سنبھالنے کا فیصلہ کیا اور دوبارہ تعلیم کی طرف توجہ دی۔ ممبئی جا کر فلموں میں قسمت آزمانے کی کوشش بھی کی، مگر ناکامی کے بعد آخرکار تدریس کو ہی اپنا پیشہ بنا لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…