اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران مختلف سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر جب فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلالِ جرأت دیا گیا تو سوشل میڈیا پر صحافی حامد میر کے تاثرات کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔
تاہم، حامد میر نے خود وضاحت کرتے ہوئے ان تمام افواہوں کو رد کر دیا۔ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ تقریب کے دوران سینیٹر فیصل سبزواری نے ان سے ہلالِ جرأت کے بارے میں پوچھا، جس پر انہوں نے وضاحت دی کہ یہ ایک نمایاں فوجی اعزاز ہے جو 1965 کی جنگ کے بعد جنرل موسیٰ خان کو بھی دیا گیا تھا۔