اسلام آبا دںیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میجر نوید کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گہرا تعلق اور ان کی شخصیت سے متعلق انکشافاتسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص، جو خود کو میجر نوید بتاتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ اپنے تعلق اور ان کی شخصیت کے بارے میں دلچسپ واقعات بیان کرتے ہیں۔ویڈیو میں میجر نوید نے بتایا کہ وہ اور عاصم منیر ایک ہی کورس کے ساتھی رہ چکے ہیں۔ ان کے مطابق عاصم منیر نہ صرف ولی اللہ ہیں بلکہ عاجزی اور نیک سیرت میں بھی بے مثال ہیں۔
میجر نوید کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود وہ آج بھی انہیں “سر نوید” کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔انہوں نے ایک یادگار لمحہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن کھانے کے بعد واپسی پر عاصم منیر نے انہیں نصیحت کی کہ فوجی وردی صرف پیشہ نہیں بلکہ یہ رزق اور کفن دونوں ہے، اس لیے آئندہ ہمیشہ وضو کر کے پہننی چاہیے۔ اس دن سے آج تک انہوں نے اپنا وضو نہیں توڑا۔میجر نوید نے مزید بتایا کہ عاصم منیر قرآن مجید حفظ کرنے کے بعد اپنے کمرے میں منزل کی تلاوت اور طویل سجدوں میں وقت گزارتے تھے۔ ان کے سجدے اتنے طویل ہوتے کہ سمجھ نہیں آتا تھا وہ جاگ رہے ہیں یا سو گئے ہیں۔ جب اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے اور اللہ کے درمیان ہے، اس پر گفتگو نہیں کرتے۔