اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک متنازع اور نفرت انگیز پیغام جاری کیا، جس میں براہِ راست پاکستان کا نام لیے بغیر وطنِ عزیز کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں مودی نے 14 اگست کو “پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے” (Partition Horrors Remembrance Day) قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دن اُن تلخ یادوں کو تازہ کرتا ہے جب تاریخ کے ایک سیاہ دور میں لاکھوں افراد کو اپنے گھروں سے محروم ہونا پڑا اور بے پناہ مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔مودی کے مطابق، یہ دن اُن متاثرین کے حوصلے اور جرات کو سلام پیش کرنے کے لیے بھی منایا جاتا ہے جنہوں نے ناقابلِ بیان نقصان کے باوجود زندگی کا نیا آغاز کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تقسیمِ ہند سے متاثرہ کئی افراد نے بعد میں نہ صرف اپنی زندگیاں دوبارہ سنواریں بلکہ نمایاں کامیابیاں بھی حاصل کیں۔بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ملک میں اتحاد اور ہم آہنگی کے رشتوں کو مضبوط بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں “پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے” منانے کا آغاز 2021ء میں ہوا، جس کا اعلان خود نریندر مودی نے کیا تھا۔ اس دن کا مقصد 1947ء کی تقسیم کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصان، بڑے پیمانے پر ہجرت، فسادات اور لاکھوں متاثرہ افراد کے دکھ و تکالیف کو یاد کرنا بتایا جاتا ہے۔
India observes #PartitionHorrorsRemembranceDay, remembering the upheaval and pain endured by countless people during that tragic chapter of our history. It is also a day to honour their grit…their ability to face unimaginable loss and still find the strength to start afresh.…
— Narendra Modi (@narendramodi) August 14, 2025