اسلام آبا دںیوز ڈیسک) اسلام آباد: معرکۂ حق کے دوران دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے والے پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس کے نام اور تصاویر جاری کر دی گئیں، جنہیں صدرِ مملکت نے ستارۂ جرأت سے نوازا۔نجی ٹی وی “24 نیوز” کے مطابق اس تاریخی معرکے میں پاک فضائیہ کے نڈر جوانوں نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے 6 طیارے، ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹم، اور برنالہ میں موجود دشمن کا انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
جرأت، قربانی اور اعلیٰ فضائی مہارت کے اعتراف میں ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، اسکواڈرن لیڈر محمد یوسف خان، اسکواڈرن لیڈر محمد اسامہ اشفاق، اسکواڈرن لیڈر محمد حسن انیس، اسکواڈرن لیڈر طلال حسن، اسکواڈرن لیڈر فدا محمد خان، اور اسکواڈرن لیڈر محمد اشد کو ستارۂ جرأت عطا کیا گیا۔