جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

صنم سعید لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں، پروین اکبر

datetime 14  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)منجھی ہوئی سینئر اداکارہ پروین اکبر کے اداکارہ صنم سعید کو ٹام بوائے کہنے پر سوشل صارفین میں بحث چھڑ گئی۔ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ پروین اکبر نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو کو انٹرویو میں ابھرتی ہوئی اداکارہ صنم سعید کی تعریف کی لیکن ان کا ایک لفظ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔انھوں نے کہا تھا کہ صنم ایک بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں ان کی پرفارمنس ہمیشہ مضبوط اور متاثر کن رہی ہے لیکن میرے نزدیک وہ لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں۔پروین اکبر نے یہ بات ہلکے پھلکے انداز میں صنم سعید کو ٹام بوائے کہا تھا مگر جیسے ہی یہ کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہوا۔ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

صنم سعید کو”ٹام بوائے”کہنا کچھ صارفین کو غیر ضروری اور ذاتی حملہ لگا۔ ایک صارف نے لکھا کہ سینئر اداکاراں کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ایک اور صارف نے پوچھا کہ پہلے عتیقہ اوڈھو اور اب پروین اکبر؟ یہ لائیو اسکرین پر دوسروں کی باڈی شیمنگ کیوں کرتی ہیں؟ایک صارف نے طنز کیا کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے اور خود ہی دوسری خواتین کی خودمختار شناخت کو محدود کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔دوسرے صارف نے کہا کہ پروین اکبر کے اس تبصرے سے صنفی امتیاز اور دقیانوسی خیالات کو فروغ ملتا ہے۔اگرچہ ردعمل میں تنقید نمایاں رہی، مگر کئی لوگوں نے پروین اکبر کے اندازِ بیان کو ہلکے پھلکے تبصرے کے طور پر دیکھا۔ایک صارف نے وضاحت دی کہ پروین اکبر کا مطلب صنم کے منفرد انداز اور اداکاری کی ورسٹائلٹی کو سراہنا تھا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ پروین اکبر کے بیان کو غلط انداز میں لیا جا رہا ہے۔ ٹام بوائے ان خواتین کو کہا جاتا ہے جو لڑکوں کی طرح کھیلوں میں حسہ لیتیں اور ان جیسے لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…