لاہور (این این آئی) ملک میں کورونا کی پانچویں لہر کے بعد ماسک اور سینیٹائزر سمیت وبا کے دوران مہنگی ہونے والی تقریباً ہر چیز کی قیمت اب مستحکم ہوگئی ہے تاہم کووڈ ٹیسٹ کے نام پر منافع خوری بھی شروع کر دی گئی،نجی ہسپتال اور لیبارٹریز نے منافع خوری کی انتہا کردی اور کورونا ٹیسٹ پر اب اصل لاگت 400 رہ گئی ہے مگر ٹیسٹ اب
بھی ساڑھے 6 ہزار روپے کا کیا جانے لگا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی صرف 2 لیبارٹریز کورونا کے ٹیسٹ سے روزانہ ایک کروڑ روپے کما رہی ہیں جبکہ سرکاری ہسپتال اور حکومت یہ ٹیسٹ مفت کر رہی ہیں۔نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریز کی اس لوٹ مار پر ملک بھر میں انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے، کووڈ کا شکار مریض مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔