اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں علی محمد خان اور اعظم نذیر تارڑ کے مابین دلچسپ مکالمہ کیا گیا ۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ علی محمد خان نے ایل ایل بی کی ڈگری لے رکھی ہے اور پہلے وکالت بھی کرتے تھے۔ علی محمد خان نے کہاکہ برائے مہربانی سابق کا لفظ ہٹا کر یہ کہہ دیں کہ میں اب بھی وکالت کرتا ہوں۔ اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیاکہ اب آپ وزیر بن گئے ہیں۔ علی محمد خان نے سوال کیاکہ کیا وزیر بننے پر وکالت نامہ ختم ہوجاتا ہے؟ ۔ علی محمد خان نے کہاکہ میں انجینئرنگ کے بعد وکالت کی طرف آیا۔