ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

میرا ’خفیہ ہتھیار‘ باؤنسر ہے جو مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو ’ہلا‘ دیتا ہے، حسن علی

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ’خفیہ ہتھیار‘ ان کا باؤنسر ہے جو مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو ’ہلا‘ دیتا ہے۔ایک انٹرویومیں میزبان نے قومی کرکٹر سے سوال کیا کہ کیا وہ پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کے منتظر ہیں؟ جس پر کرکٹر نے کہا کہ یہ تمام کرکٹرز کے لیے پْرجوش لمحات ہیں، میں جب سے پی ایس ایل شروع ہوا ہے

اس میں کھیل رہا ہوں اور یہ ایک زبردست احساس ہے کہ آپ کے ملک کی اپنا ایونٹ ہونے والا ہے۔حسن علی نے کہا کہ میں پی ایس ایل 7 کے لیے بے تاب ہوں اور میں رواں سال اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی اْمید کر رہا ہوں۔غیر ملکی ٹیموں کے ملک کے دوروں کے بارے میں حسن علی نے کہا کہ ہمارے میدانوں میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے کھیلنے سے ہماری کرکٹ بہت زیادہ اثر پڑتا ہے، ہمارے نوجوان کھلاڑی ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا کیسا محسوس ہوتا ہے، خاص طور پر اْس وقت کہ جب ہمارے ملک میں 10 سے 12 سال بعد کرکٹ کی واپسی ہو۔حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کیچ ڈراپ ہونے پر سوشل میڈیا پر ملنے والی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اکثر سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتا لیکن میں نے دیکھا کہ میری مشکل گھڑی میں کتنے لوگوں نے میرا ساتھ دیا اور میں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھ پر تنقید کی ان سے زیادہ لوگوں نے میری حمایت کی، اس لیے مجھے یقین ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ میں میدان میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہوں۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان سیمی فائنل جیتنے میں ناکام رہا لیکن کرکٹ میں اتار چڑھاؤ کھیل کا حصہ ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…