جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

انارکلی دھماکہ، حکومت سے کوئی امداد نہیں چاہیے ہمارا ابصار واپس کر دے، ماموں کی گفتگو نے سب کو افسردہ کر دیا

datetime 20  جنوری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) انار کلی سے ملحقہ پان منڈی میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والا9سالہ ابصار کراچی اور 31سالہ رمضان فیروز والا کا رہائشی تھا۔ ابصار کے ماموں فیضان کی گفتگو سے ماحول افسردہ ہو گیا۔ فیضان نے بتایا کہ ابصار اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی سے آیا ہواتھا۔ فیملی نے کراچی واپس جانے سے پہلے لاہور کے مشہور بازار انار کلی سے شاپنگ کرنے کی منصوبہ بندی کی

اور ابصار او راس کی فیملی نے گزشتہ روز ہی واپس کراچی روانہ ہونا تھا۔ فیضان نے بتایا کہ دھماکے میں اس کا بھائی او ربھابھی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ابصار کے ماموں نے ہسپتال میں روتے ہوئے کہا کہ ہمیں حکومت سے کوئی امداد نہیں چاہیے ہمیں ہمارا ابصار واپس کر دے۔واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے قدیم تجارتی مرکز انارکلی بازار سے ملحقہ پان منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 27زخمی ہو گئے جن میں سے5کی حالت تشویشناک ہے،دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر 6موٹر سائیکلیں جل گئیں، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے بعد افرا تفری پھیل گئی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ،پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے او رامدادی کارروائیوں کی نگرانی کی، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان اور ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے میو ہسپتال کا دورہ کر کے زخمیوں کی عیادت کی۔

لاہور کے قدیم تجارتی مرکز انار کلی سے ملحقہ پان منڈی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس سے ہر طرف افرا تفری پھیل گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے ساتھ ہی آگ بھڑی اٹھی جس سے 6موٹر سائیکلیں بھی اس کی لپیٹ میں آگئیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کی شدت سے انار کلی بازار او ر اس کے اطراف میں واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، پولیس او ربم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…