طالبان کا شمالی مغربی شہر میں بدامنی کے بعد فوجی پریڈ کے ذریعے طاقت کا مظاہرہ

18  جنوری‬‮  2022

کابل (این این آئی)افغانستان کے شمال مغربی شہر میمنہ میں طالبان جنگجوئوں نے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریڈ کی ہے۔اس شہر میں ایک مقبول کمانڈرکوحراست میں لینے پر بدامنی پھیل گئی تھی اور اس کو ختم کرنے کے لیے طالبان نے بھاری کمک بھیجی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق

صوبہ فاریاب کے دارالحکومت میمنہ میں ازبک طالبان کمانڈرکواغوا کی سازش میں مبینہ روابط کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد شہر میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔اس بدامنی کے نتیجے میں ازبک اور پشتون شہریوں اور طالبان جنگجوں کے درمیان نسلی کشیدگی پھیلنے کے خدشات پیدا ہو گئے تھے اور غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دونوں نسلی گروہوں کے متعدد ارکان اکا دکاجھڑپوں میں ہلاک ہو گئے ہیں۔افغان وزارت دفاع کے ایک سینئر عہدہ دار لطیف اللہ حکیمی نے اختتام ہفتہ پر بتایا کہ ہم نے ہمسایہ صوبوں سے سیکڑوں جنگجوں کو فاریاب بھیجا ہے اور اب صورت حال قابو میں ہے۔پریڈ میں نقاب پوش جنگجوئوں کے دستے شامل تھے۔انھوں نے سفید شلوار قمیص ،خاکی جنگی واسکٹ اور سروں پراسکارف پہنے ہوئے تھے جن پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا تھا۔میمنہ کے مکینوں نے اپنے فون کے کیمروں سے پریڈ کی فلم بندی کی ہے اور وہ پریڈ دیکھنے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔بیسیوں طالبان جنگجو بکتربند اور فوجی گاڑیوں پر سوار تھے۔یہ انھوں نے گذشتہ سال سابق افغان حکومت کی فورسز سے چھینی تھیں یاامریکی فوجی انخلا کے وقت انھیں جنگ زدہ ملک ہی میں چھوڑ گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…