ن لیگ کی ریلی میں لیگی کارکن گدھے لے آئے جن پر وفاقی وزراء کے نام لکھے ہوئے تھے

18  جنوری‬‮  2022

لاہور(این این آئی، مانیٹرنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کی قیادت میں لیگی ریلی میں کارکن اور رہنما گدھے لے آئے جن پر وفاقی وزراء کے نام لکھے ہوئے تھے اور وزیراعظم کو پھانسی دینے کے مطالبات بھی درج تھے۔ اس طرح اس پاکستان مسلم لیگ ن کی مہنگائی ریلی

میں گدھوں نے بھی شرکت کی جن پر مختلف وزراء کے نام درج تھے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے موجودہ حکومت کے تسلسل کیلئے عبوری سیٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی کسی عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے جو ٹرم پوری کرنے کے لیے ہو۔جاوید لطیف نے کہا کہ (ن) لیگ انتخابات کے لئے بننے والے عبوری سیٹ اپ کو سپورٹ کرے گی مگر حتمی فیصلہ نوازشریف کا ہی ہوگا۔ کسی ایسے عبوری سیٹ آپ کا حصہ نہیں بنیں گے جو ٹرم پوری کرنے کے لیے ہو۔ہم تو صرف وہ نگران حکومت چاہتے ہیں جو الیکشن کروائے، اگر ہم بھی ایسی گیم کا حصہ بن گئے تو لوگ ہمیں برا کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی رہنما کو اپناموقف پیش کرنے کاحق ہے،سر سے ہاتھ ہٹنا چاہیے، سب سامنے آجائے گا۔دوسری جانب ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے وزیراعظم عمران خان کی پھانسی کا مطالبہ کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مطالبہ کرتی ہے کہ محسن پاکستان کی سزائیں ختم کی جائیں اور پاکستان کے قومی مجرم عمران خان کو پھانسی پر لٹکایا جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…