اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانے والے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے،شہباز شریف کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

datetime 11  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانے والے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے،تمام ریکارڈ، بینک اکائونٹس اور فان فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں ،یہ حقائق عوام کی امانت ہیں، الیکشن کمیشن ریکارڈ چھپانے کے کسی دبائو،

درخواست یا دھمکی کو خاطر میں نہ لائے۔منگل کوفارن فنڈنگ کیس پر اپنے بیان میں انہوںالیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانے والے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ان 8 والیمز میں پی ٹی آئی کے تمام خفیہ بینک اکائونٹس اور غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 8 والیمز خفیہ رکھنا قانوناًجرم ہے ، تمام ریکارڈ، بینک اکائونٹس اور فان فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کا مطلب ریکارڈ سامنے لانا تھا، اسے چھپانا نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ریکارڈ چھپانے کے کسی دبائو، درخواست یا دھمکی کو خاطر میں نہ لائے، یہ حقائق عوام کی امانت ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کا چھپانا عمران خان کے جرم کا منہ بولتا اور واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک نے پی ٹی آئی کے اکائونٹس اور کھاتوں کا جو ریکارڈ ڈھونڈا ہے، وہ بے نقاب ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، فن

لینڈ، ناروے سمیت 6 غیرملکی تسلیم شدہ بینک اکائونٹس اور دیگر چھپائی گئی تفصیلات پبلک کی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ 8 والیمز، 28 بینک اکائونٹس او رمتعلقہ دستاویزات کو چھپایا نہیں جاسکتا ،چھپانے والا قانون کی نظر میں مجرم ہے ،سات سال سے یہ ریکارڈ چھپانے کی کوشش جاری ہے لیکن اب مزیدیہ سچائی چھپ نہیں سکتی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان

نے سات سال تک الیکشن کمشن اور قوم سے حقائق چھپائے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کی تمام تفصیلات عوام کو بتانا الیکشن کمشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے ،دوسروں کی تین نسلوں کا حساب کا مطالبہ کرنے والا اپنے ڈاکے کے آٹھ والیمز کی تفصیلات چھپانا چاہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…