بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

مسجد نبوی میں روضہ ۖ کی زیارت محدود کردی گئی

datetime 10  جنوری‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات میں وزارت حج وعمرہ کے حوالے بتایا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ ۖ کی زیارت مردوں تک محدود کردی گئی ہے،ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا،میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے توجہ دلائی کہ خواتین روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتی ہیں،

انہیں روضہ شریفہ کی زیارت اور وہاں نماز کی ادائیگی کی اجازت ہو گی،وزارت حج وعمرہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر صلا و سلام کے لیے حاضری اور روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ ایک ماہ میں صرف ایک بار ہی حاصل کیا جا سکتا ہے- اگلا اجازت نامہ 30 روز بعد جاری ہوگا، اس سے قبل نہیں،وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ جہاں تک مسجد نبوی میں فرض نمازوں کا تعلق ہے تو اس کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں، البتہ روضہ شریفہ میں نماز اور صلا و سلام پیش کرنے کے لیے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ضروری ہے،وزارت نے تاکید کی کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہی اجازت نامہ حاصل کیا جا سکے گا،امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ ابشر سسٹم میں اپنے کوائف اپ ڈیٹ کیے ہوئے ہو اور توکلنا ایپ میں صحت حالت محصن درج ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…