جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

دھوپ میں بیٹھنے سے کس بیماری کا خطرہ کم ہوسکتا ہے؟امریکی تحقیق میں اہم انکشاف

datetime 10  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) دنیا بھر میں بالخصوص خواتین میں بریسٹ کینسر کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اب ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دھوپ سینکنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ضمن میں دلچسپ تحقیق پورٹوریکو میں کی گئی جس سے سورج کی روشنی اور چھاتی کے سرطان کے درمیان تعلق سامنے آیا ۔ مرکزی تحقیق یونیورسٹی آف

بفیلو نیویارک نے کی ۔جرنل آف کینسر ایپی ڈیمیولوجی، بایومارکر اور پری وینشن جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق دھوپ میں کچھ وقت گزارنے والی 307 اور اس سے دور رہنے والے 328 خواتین کی جلد میں کروما میٹر سے پیمائش کی گئی ہے۔ کرومامیٹر بتاتا ہے کہ جلد پر کتنی دھوپ پڑی ہے۔تحقیق میں شامل ڈاکٹر جو فرائیڈن ہائیم نے کہا کہ پورٹوریکو کی خواتین کی جلد مختلف رنگت کی ہوتی ہیں جس کا انحصار دھوپ سے ان کے سامنے پر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر جو کے مطابق بعض شواہد کی بنا پر دھوپ اور بریسٹ کینسر کے درمیان حقائق سامنے آئے ہیں اور اب اس پر ایک چھوٹا مطالعہ کیا گیا ہے۔لیکن ڈاکٹر جونے کہا کہ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ سورج کی کرنیں وٹامن ڈی کی پیداوار بڑھاتی ہیں جس سے بریسٹ کینسر کا امکان کم ہوجاتا ہے لیکن اس پر مزید تحقیق درکار ہے۔پورٹوریکو میں سارا سال دھوپ پڑنے کی مقدار میں کوئی خاص کمی نہیں ہوتی اور اسی لیے یہ ملک تحقیق کا مرکز بنایا گیا ہے۔ ماہرین نے نوٹ کیا کہ جن خواتین نے دھوپ میں سب سے زیادہ وقت گزارا ان میں بریسٹ کینسر کا خطرہ سب سے کم تھا۔ اس کی تصدیق ایسٹروجن ریسپٹر کی کیفیت سے معلوم ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…