مدینہ منورہ (این این آئی)مدینہ منورہ میں فوجداری کی عدالت نے خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے مقامی شہری یاسر مسلم العروی کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے،اس کی تشہیر کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،سعودی میڈیاکے مطابق العروی نے خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کی تھی،
اسے تنگ کیا تھا اور اس کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی تھی،العروی کو 8 ماہ قید اور 5 ہزار ریال جرمانے کی سزا سے متعلق خاتون وکیل الجوھرہ المطیری نے بتایا کہ سزا کا فیصلہ ذرائع ابلاغ میں جاری کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے تاکہ دیگر افراد اس سے عبرت پکڑیں،فوجداری کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یاسر مسلم محمد العروی پر الزام تھا کہ اس نے خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کی- اسے عقب سے چھونے کی جسارت کی تھی- اس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی اور اسے تنگ کیا تھا- ان تمام الزامات کا وہ مجرم پایا گیا،العروی کو مذکورہ واردات پر 8 ماہ قید اور 5 ہزار ریال جرمانے نیز الیکٹرانک وسائل میں تشہیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔