اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گوگل میپ نے لوگوں کی زندگی آسان بنانے کیساتھ ساتھ قاتل کو بھی گرفتار کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قتل کے جرم میں سزا کاٹنے والا جیوواچینو گمینو نامی اطالوی مافیا گینگ ممبر 20 سال قبل جیل سے فرار ہو کر اسپین چلا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گمینوکو قتل کے جرم میں پہلے ہی سزا سنائی جاچکی ہےتاہم اس کے فرار ہونے کا بھی اسے کوئی فائدہ نہ ہوا ، بیس سال بعد اسے گوگل میپ نے ڈھونڈکر گرفتار کر وا دیا
۔یہ اٹلی کے انتہائی مطلوب بدمعاشوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔ اس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اسے گزشتہ ہفتے اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ کے قریب ایک چھوٹے سے قصبے سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ گمینو حیران تھا کہ وہ مل کیسے گیا، مبینہ طور پر اس نے تفتیشی افسران سے کہا، “میں نے پچھلے 10 سالوں میں اپنے خاندان کو فون تک نہیں کیا۔”ملزم کو واپس اٹلی لے جایا جائے گا جہاں اسے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی جائے گی۔