لاہور (آن لائن) مختلف برینڈ کی چائے کی پتی تیار کرنے والی کمپنیوں نے چائے کی قیمتوں میں از خود اضافہ کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں نے چائے کی پتی کی قیمتوں میں 210 روپے فی کلو کا اضافہ کیا ہے کہ جس کے بعد مختلف برینڈ کی چائے کی پتی عوامی پہنچ سے دور ہوکر رہ گئی ہے۔