اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی حکومت ہے جوسیاحت کومحفوظ بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔اقدامات بہترکرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا فارن فنڈنگ کیس
میں الیکشن کمیشن کوتمام رسیدیں فراہم کرچکے ہیں۔ ہمیں سکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا ہے۔ باقی سیاسی پارٹیاں بھی اپنی فنڈنگ کی رسیدیں دیں۔ 31 کروڑفنڈنگ میں سے 15 کروڑکی رقم دودفعہ ظاہرکی گئی، اگلی سماعت میں کلیئرکردیں گے۔،عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن عارف نقوی سے فنڈنگ سے متعلق جواب دے۔ شہبازشریف کوشرم نہیں آتی کہ انہوں نے اتنی ٹی ٹیزلگائیں وہ اپنی ٹی ٹیز کا بتائیں، ن لیگ اربوں روپے کی بیرونی فنڈنگ کا حساب دے۔ دیگرپارٹیوں سے بیرونی فنڈنگ پرسوال پوچھے جانے چاہییں۔ اجلاس میں سانحہ مری پرافسوس کا اظہارکیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا حکومت سیاحت پربھرپورکام کررہی ہے۔ خیبرپختونخواہ میں 12 سیاحتی مقام بنائے۔ سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ انتظامیہ، پولیس اوردیگراداروں نے مل کرسیاحوں کے محفوظ انخلا یقینی بنایا۔