سڈنی (آن لائن)آسٹریلوی پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف نے بھی دورہ پاکستان کی حمایت کردی۔میڈیا رپورٹس کیمطابق پلیئرز کے سربراہ ٹوڈ گرین برگ نے کرکٹرز کے ساتھ پاکستان کا سفر کرنیکا عندیہ دیاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اس دورے کیلئے سکیورٹی کی حتمی منظوری مل جاتی ہے تو وہ پاکستان میں ٹیم کے ساتھ شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال کے بعد بھی اگر چند کرکٹرز نے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا تو انہیں کوئی حیرانگی نہیں ہوگی۔ 1998ء کے بعد پہلی بار آسٹریلیا نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔