قاہرہ (این این آئی )مصری فنکارہ الہام شاہین کی ایک ویڈیو نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر بڑے پیمانے پر تنازع کا باعث بنی ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں نماز کے دوران بغیر حجاب اور نقاب کے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد اس کی وضاحت کے لیے شاہین کو فون پر بات کرنا پڑی۔مشہور اداکارہ نے کہا کہ اس نے نماز کے دوران دوپٹا اوڑھ رکھا تھا مگر دوپٹا سر سے پھسل کر اس کے کندھوں پر آگیا تھا۔ اس وقت میں توجہ نہیں کرسکی مگر جیسے مجھے خیال آیا تو میں نے اسے سر پر اوڑھ لیا تھا۔الہام شاہین کو فن کارہ ماہا ابو عوف کی نماز جنازہ میں بغیر نقاب کے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس پر وہ تنقید کی زد میں آگئیں۔