یہ فیصلہ قرآن وحدیث کی نصوص کے خلاف ہے، عدالت عالیہ کے جج عدت میں ہونے والے نکاح پرفیصلہ کوواپس لیں،ڈاکٹرراغب نعیمی

9  جنوری‬‮  2022

لاہور (آن لائن)ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ دوران عدت نکاح کرناشرعی لحاظ سے جائز نہیں۔عدالت عالیہ کے جج عدت میں ہونے والے نکاح پرفیصلہ کوواپس لیں۔پاکستان میں کوئی بھی قانون اورفیصلہ قرآن وحدیث سے متصادم نہیں

ہوسکتا۔اگریہ فیصلہ واپس نہیں لیا جاتاہے توسپریم جوڈیشل کونسل اس فیصلہ کوواپس لے کیوں یہ فیصلہ قرآن وحدیث کی نصوص کے خلاف ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مفتیان کرام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس حوالے سے انہوں نے مزید کہاکہ سورۂ بقرہ کی آیت نمبر228میں بڑے واضح انداز میں طلاق یافتہ خواتین کوتین حیض کاانتظار کریں حکم قرآنی کے مطابق خاتون دوران عدت نکاح نہیں کرسکتی۔اس طرح حدیث رسول ؐ میں ہے کہ آپ ؐ نے طلاق یافتہ خاتون سے نکاح کرنے والے نکاح کوباطل فرماتے ہوئے اسے علیحدگی اختیار کرنے کاحکم دیا۔چاروں فقہی مذاہب میں دوران عدت نکاح کوجائز قرار نہیں دیا گیا، دورانِ عدت نکاح کرنا باطل ہے، اگر کسی نے دورانِ عدت نکاح کرلیا ہو تو اس کو چاہیے کہ فوراً جدائی اختیار کرلے اور عدت مکمل ہوجانے کے بعد دوبارہ نکاح کرے، فقہی معاملات میں عدالت مذہبی مشیران سے مشورہ لازم لیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…