مری(این این آئی) مری اور نتھیا گلی کے درمیان راستے میں برفباری کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق مری اور نتھیا گلی کے درمیانی راستے میں ہی برفباری کے باعث سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں اور سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے پنجاب اور کے پی حکومت کی انتظامیہ موقع پر نہ پہنچی ۔ذرائع نے بتایا کہ مری اور نتھیا گلی کے
مقام پر بھی گاڑیوں میں کئی افراد کی اموات کی اطلاعات ہیں اور اس وقت بھی بڑی تعداد میں لوگ گاڑیوں میں پھنس گئے ۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ندیم کا کہنا ہے کہ گلیات میں برفباری میں سیاحوں کے پھنسنے کے باعث کوئی اموات نہیں ہوئی، مقامی انتظامیہ سڑک کھولنے اور پھنسے سیاحوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔