اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ملک کے سیاحتی مقامات مری ، گلیات اور آزاد کشمیر کیلئے موسمی صورتحال کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری اور گردونواح میں آج رات بارش اور برفنانی طونا ن آنے کا امکان ہے
50 سے 90کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان اور شدید برفباری کاامکان ہے۔دوسری جانب سیاحوں اور مقامی افراد کی 27000 گاڑیاں مری داخل ہو ئیں ۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے مطابق سیکٹر کمانڈر سجاد حسین نے کہاکہ مسلسل برفباری اور پھسلن کے باعث سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔سیکٹر کمانڈرسجاد حسین نے کہا کہ روڈ پر برف جم جانے اور پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہوئی،سیاح احتیاط کریں ۔ انہوںنے کہاکہ مسلسل برف باری اور گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث روڈ سے برف ہٹانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے۔سیکٹر کمانڈر سجاد حسین نے کہا کہ مری آنے والے سیاح برفباری اورپھسلن کے باعث ٹائر پر چین کا استعمال کریں،مری آنے سے پہلے گاڑی کا ٹینک فل کروالیں ۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ ہائی وے کے ساتھ مل کر روڈ پر نمک پاشی کی جارہی ہے ،موٹروے پولیس سٹاف تمام ٹول پلازہ جات اور سڑک پر جگہ جگہ روڈ یوزرز کو بریف کر رہے ہیں