لاہور( این این آئی) سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں قومی صحت کارڈ کے سلسلہ میں ڈیسک بنا دئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق ہیلتھ کارڈ کو استعمال کرنے کے لئے شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ہسپتال میں داخل مریض کیلئے خاندان کے سربراہ کاشناختی کارڈ کائونٹر پر رجسٹر کروانا ہوتا ہے جس کے بعد مریض
کاعلاج، ادویات اور ٹیسٹوں کاخرچہ کارڈ سے ہوسکتا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں قومی صحت کارڈ کیلئے ڈیسک بنادیئے گئے ہیں۔اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کا عملہ ہیلتھ ڈیسک پر شہریوں کی معاونت کے لیء موجود ہوتا ہے،لاہورکے90سے زائد سرکاری ونجی ہسپتال صحت کارڈ پررجسٹرڈ ہیں۔