بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

اسد عمر قوم کو بتائیں کہ انہیں دوبارہ وزارت کس کی پرچی پر ملی ؟ پی ٹی آئی کے ارسطو خوابوں سے نکل کر حقیقی دنیا میں آئیں،سعید غنی کی شدید تنقید

datetime 7  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے اسد عمر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارسطو خوابوں سے نکل کر حقیقی دنیا میں آئیں۔ اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ پیسوں کے عوض پنجاب، پختونخوا اور اسلام آباد میں تبادلے ہورہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں ہر محکمے کے درجنوں سیکریٹریز کے تبادلے کیوں ہوئے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ ارسطو پہلے درجنوں آئی جیز، ڈی آئی جیز، ڈی پی اوز کے تبادلے کی وجوہات بتائیں۔ سعید غنی نے کہا کہ اسد عمر بتائیں کہ پاک پتن میں نے کہا کہ اکس کی پرچی چلتی ہے؟۔اسد عمر بتائیں کہ عثمان بوذدار کس کی پرچی پر آئے ہیں ؟۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں ملازمتیں شفاف طریقہ کار کے مطابق دی جارہی ہیں۔سندھ میں حال ہی میں 47 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے گئے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ اسد عمر کو نااہلی کی بنیاد پر ملازمت سے پھر وزارت سے نکالا جا چکا ہے۔اسد عمر قوم کو بتائیں کہ انہیں دوبارہ وزارت کس کی پرچی پر ملی ؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…