نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی وزیراعظم سے سوال کرنا اور انہیں ٹیگ کرنا 9 لاکھ کا پڑا تھا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کپل شرما نے نیٹ فلیکس پر اپنے آنے والے شو I’m Not Done Yet کا کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں انہوں نے نریندر مودی کو کی گئی
ٹوئٹ کی کہانی سنائی۔بھارتی کامیڈین نے بتایا کہ وہ اکثر نشے کی حالت میں ٹوئٹ کر دیتے ہیں، جس کے بارے میں خبریں بن جاتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 2016 میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ انہوں نے رات گئے ایک ٹوئٹ کی جس میں بھارتی وزیراعظم کو ٹیگ کر دیا۔لیکن وہ اس ٹوئٹ کے فورا بعد مالدیپ بھاگ گئے، اور وہاں 8،9 دن قیام کیا، انہوں نے بتایا کہ میں نے ہوٹل انتظامیہ سے کہا کہ مجھے ایسا کمرہ چاہیے جہاں کوئی انٹرنیٹ نہ ہو تا کہ وہ ان سب سے بھاگ سکیں۔کپل شرما نے کہا کہ لیکن اس کا خرچہ انہیں لاکھوں میں پڑ گیا جتنا ان کی زندگی بھر کی تعلیم میں نہیں لگا ہو گا۔ کپل شرما نے ٹوئٹر سے بھی شکایت کی، انہیں ایسا فیچر متعارف کرانا چاہیے جس میں صارفین کو بتایا جائے کہ یہ ٹوئٹ نشے کی حالت میں کی گئی ہے اس لیے زیادہ سنجیدہ نہ لیا جائے۔