جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر پنجاب کےکن اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے

datetime 7  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر لاہور سمیت پنجاب کے 24اضلاع میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث سکولوں میں طلبہ کی حاضری انتہائی کم رہی۔محکمہ سکول اینڈ ایجوکیشن کی جانب سے

پنجاب کے 36 اضلاع میں موسم سرما کی چھٹیاں دو مراحل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔پنجاب کے 24اضلاع میں لاہور، قصور،سیالکوٹ،نارووال،فیصل آباد،ساہیوال،گجرات،گوجرانوالہ،پاک پتن،شیخوپورہ،اوکاڑہ،وہاڑی،خانیوال،خوشاب،حافظ آباد،ملتان،لودھراں،بہاولپور،بہاولنگر،سرگودھا،منڈی بہائوالدین،ننکانہ صاحب اورجھنگ23 دسمبر2021 سے 6 جنوری 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا ۔گزشتہ روز سرکاری ونجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئی تاہم موسلار دھار بارش کی وجہ سے طلبہ کی حاضری انتہائی کم رہی۔پنجاب کا 12اضلاع جہلم،میانوالی،اٹک،مظفرگڑھ،چکوال،بھکر،راولپنڈی،راجن پور،لیہ،رحیم یار خان،ڈیرہ غازی خان اورچنیوٹ میں3 سے 13 جنوری 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اوران اضلاع کے تعلیمی ادرے 14 جنوری 2022 کو دوبارہ کھلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…