نئی دہلی (این این آئی )بھارت کے مشہور ہیر اسٹائلسٹ جاوید حبیب نے ایک خاتون کے بال کاٹنے کے دوران ان کے سر پر تھوکنے کے عمل پر معافی مانگ لی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز انٹرنیٹ پر جاوید حبیب نامی بھارتی ہیئر اسٹائلسٹ کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی تھی جس میں وہ ایک سیمینار کے دوران خاتون کو اسٹیج پر بلاتے ہیں اور بال کاٹنے سے متعلق ٹپس دیتے ہیں
۔اس دوران جاوید حبیب کی جانب سے نہایت نا مناسب اور غلیظ حرکت کی گئی تھی جو اس ویڈیو کی وجہ شہرت بنی۔اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونا ہی تھا کہ خوب وائرل ہوگئی۔اس ویڈیو کو دیکھ کر انٹرنیٹ صافین کی جانب سے جاوید حبیب کے اس غلیظ عمل پر خوب تنقید کی گئی تھی۔بعد ازاں اب اس ہیئر اسٹائلسٹ کی جانب سے باقاعدہ ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے اس عمل پر معافی مانگی گئی ہے۔