اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی شخص نے خودکو گیارہ مرتبہ کرونا ویکسین لگوا کر ریکارڈ قائم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے رہائشی 65سالہ منڈل شخص نے 11 مرتبہ کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا ریکارڈ بنا دیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ایک شخص نے 8 مرتبہ کورونا کی
ویکسیسن لگوائی تھی تاہم اس شخص نے دعویٰ کیاہے کہ اس نے 11 مرتبہ ویکسی نیشن کرائی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی شخص کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین لگوانے سے اس کے جسم کے درد ختم ہو گئے اور وہ خود کو صحت مند محسوس کررہا ہے ۔ شخص کا کہنا تھاکہ 11کرونا ویکسین لگوانے سے ان کی صحت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا تاہم وہ خود کو صحت مند محسوس کر رہا ہے ۔