ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

بارسلونا، پاکستانی فیملی کا انصاف تک میتوں کی تدفین نہ کرنے کا اعلان

datetime 7  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا (این این آئی)پاکستانی فیملی نے انصاف تک میتوں کی تدفین نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اسپین کے شہر بار سلونا میں آتشزدگی میں پاکستانی فیملی کے 4 افراد ہلاک ہوئے، اس خاندان کیسربراہ نصر اللّٰہ اقبال کے بھائی زاہد عمران نے قونصلیٹ آفس کے نارواک سلوک کے خلاف بیان میں کہاکہ جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا، ہم اسپین میں اپنے پیاروں کی میتوں کو دفن نہیں کریں گے،

ہمیں کہا جاتا رہا کہ چاروں میتیں پاکستان جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جب ہم میتوں کے حصول کے لئے قونصلیٹ آفس بارسلونا جاتے تو ہمیں گالیاں دی جاتیں۔بارسلونا میں 30 نومبر کی آتشزدگی میں پاکستانی فیملی کے 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اْن کا کہنا تھا کہ بار بار قونصلیٹ آفس بارسلونا میں چکر لگانے پر قونصل جنرل نے کہا کہ تم ہماری جان کیوں نہیں چھوڑ دیتے۔زاہد عمران نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپین میں مقیم پاکستانی میرے دْکھ میں میرا ساتھ دیں، آج میرے ساتھ ایسا ہوا ہے، کل سب کے ساتھ ہو سکتا ہے۔زاہد نے کہا کہ میں نے سفیر پاکستان میڈرڈ شجاعت راٹھور سے التجا کی کہ وہ حکومتی لیول پر میری مدد کریں۔ویڈیو میں زاہد نے ہاتھ جوڑ کر اور رو رکر کہا کہ 30نومبر کو میرا بھائی، بھابھی اور میرے 2 بھتیجے ہلاک ہوئے، جنوری کا پہلا ہفتہ شروع ہو گیا ہے اور مجھے میرے پیاروں کی میتیں نہیں دی جارہی ہیں۔زاہد نے کہا کہ حکومت پاکستان دوسرے ممالک میں وفات پا جانے والوں کی میتوں کو پاکستان پہنچانے کی ذمہ دار ہوتی ہے ،میرے ساتھ نا انصافی کی انتہا کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس واقعہ پر ایکشن لیں اور جن آفیسرز کی وجہ سے میتیں پاکستان نہیں جا رہیں اْن کو سزا ملنی چاہیے۔ویڈیو میں زاہد نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں

کہ سابق قونصل جنرل عمران علی کی مدت ملازمت پوری ہو گئی تھی، لہٰذا وہ جہاز میں بیٹھ کر اپنی نئی جگہ ملازمت کے لئے پہنچ گئے، وہ چلے گئے اور نئے قونصل جنرل کے سپرد ہمارا کیس کر دیا گیا ،جن کو اس کیس کے متعلق کچھ پتا نہیں۔زاہدعمران کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا جائے کہ مجھے کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…